آکلینڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز، کائل ایڈمونڈ اور جان ملمین دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

آکلینڈ ۔ : انگلینڈ کے ٹنس سٹار کائل ایڈمونڈ اور آسٹریلیا کے جان ملمین آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ منگل کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے ہسپانوی حریف کھلاڑی الجانڈرو فوکینا کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں آسٹریلوی جان ملمین نے امریکی حریف کھلاڑی مائیکل مموہ کو ٹائی بریک پر 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp