Huawei to introduce a notebook with floating display, Honor to bring a new budget entry

ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا

ہواوے کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی 19 اگست کو ایک انقلابی  لیپ ٹاپ پیش کرے گی۔ اس لیپ ٹاپ کا انقلابی پرزہ اس کا ڈسپلے ہے۔3K ریزولوشن کو سپورٹ کرنے والے اس ڈسپلے کی بیزل انتہائی پتلی ہوگی۔اس انتہائی پتلی بیزل کے ساتھ ڈسپلے کو ہواوے نے  بغیر بیزل کے  ”فلوٹنگ فل سکرین” ڈیزائن کا  نام دیا  ہے۔
انہی اندرونی ذرائع کے مطابق  آنر آفس کے صارفین اور طلباء کے لیے MagicBook SE کو لانچ کرے گا۔ اس کی قیمت کافی کم ہوگی۔تاہم میجک بک کا اعلان اسی تقریب میں نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے لیے مستقبل قریب میں الگ سے تقریب منعقد کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 اگست 2020

Share On Whatsapp