پائل خان کے چرچے راولپنڈی بھی پہنچ گئے، پرسوں سے ’’کلی سواری ‘‘ میں پرفارم کرینگی

لاہور : اداکارہ پائل خان کے چرچے لاہور سے راولپنڈی بھی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پائل خان نے ایک سال کے عرصے میں وہ شہرت اورمقام حاصل کرلیا جس کیلئے دوسری اداکارئوں کو طویل عرصہ درکا ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستاروں کا بڑا حلقہ بن گیا ہے ۔ اداکارہ پائل خان پرسوں ( جمعہ ) 20اپریل راولپنڈی کے موتی محل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’کلی سواری ‘‘میں پرفارم کریں گی ۔
ڈرامہ پروڈیوسر ہشتم خان نے خصوصی طور پر پائل خان کو اپنے ڈرامے کیلئے کاسٹ کیا ہے ۔اس سے قبل پائل خان رحیم یار خان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی تھیں اور اب انہوںنے موتی محل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ کیلئے خصوصی ملبوسات اور جیولری خریدنے کے ساتھ ڈرامہ میں آئٹم سانگ کیلئے ریہرسلیں شروع کررکھی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp