Audi Driver Somehow Cheats Death After Massive Crane Arm Falls On His Car

جسے اللہ رکھے۔۔۔۔ آڈی کا ڈرائیور کرین کے گاڑی پرگرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ انسان کس طرح معجزانہ طور پر موت سے بھی بچ جاتا ہے۔
نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈ کی ہوئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ صوبہ گوانگڈونگ  کے شہر زوہائی میں ایک شخص اپنی آڈی کار میں جا رہا ہے اور ایک کرین کا  بھاری بھر کم بازو اس کی گاڑی پر گر جاتا ہے۔ کرین کا بازو گرنے سے گاڑی پچک جاتی ہے لیکن ڈرائیور کو معجزانہ  طور پر بچ جاتا ہے۔

گاڑی تباہ ہونے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی میں سے نکلتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص بھاگ کر ڈرائیور کی مدد کرنے آتا ہے لیکن اسے محفوظ دیکھ کر واپس چلا جاتا ہے جبکہ ایک دوسرا شخص اپنے موبائل کو نکال کر موقع کی ویڈیو بنانے لگتا ہے۔
آڈی کے ڈرائیور کو ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ  اس کی دائیں پنڈلی میں فریکچر ہوا ہے، اس کے علاوہ اسے کوئی زخم نہیں آیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کرین کس وجہ سے خراب ہوئی تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp