کمرپر پیشاب کرنے والے کتے کے ساتھ اس شخص کا انتہائی قابل تعریف سلوک
آج کل انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپلی کیشنز میں ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں ایک شخص فٹ پاتھ پر بیٹھا ہے اور ایک کتا آکر اُن کی کمر پر پیشاب کر دیتا ہے۔ یہ دیکھ کر وہ شخص کتے کے پیچھے بھاگتا ہے اور پھر اپنی شرٹ اتار دیتا ہے۔سیکورٹی کیمرے نے یہ سارا منظر ریکارڈ کیا،جس کے بعد یہ وائرل ہوگیا۔
کتے نے جس شخص کی کمر پر پیشاب کیا تھا وہ ریوڈی جنیرو سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ہینز سانچیز تھے۔
اس واقعے کے بعد سانچیز دوبارہ اسی جگہ گئے اور کتے کو تلاش کیا۔ انہوں نے اس کے مالک کے بارے میں پتا کیا تو معلوم ہوا کہ یہ آوارہ کتا ہے۔ انہوں نے کتے کو تلاش کیا تو کتا انہیں آوارہ گھومتا ہوا مل گیا۔ انہوں نے کتے کو پچکارا تو وہ دم ہلاتا سانچیز کے پاس آگیا۔ دونوں کچھ دیر کھیلتے رہے اور پھر سانچیز نے فیصلہ کیا کہ اس کتے کو اپنے گھر لے جائیں گے ۔سانچیز نے اس کتے کا نام انزو رکھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انزو اب اُن سے اچھی طرح مانوس ہو چکا ہے، جب وہ گھر سے باہر جاتے ہیں تو انزو روتا ہے۔سانچیز نے انزو کو ایک اچھا کتا قرار دیا ہے۔
سانچیز کا کہنا ہے کہ کتے کو مارنے کا فیصلہ ایک لمحاتی فیصلہ تھا، یہ صرف کتے کی حرکت کا ردعمل تھا۔سانچیز نے بتایا کہ جب دوسرا کتا اُن کےپاس آیا تو انہوں نے اس سے کہا کہ دیکھو تمہارے دوست نے میرے ساتھ کیا کر دیا ہے؟
تاریخ اشاعت : منگل 17 اکتوبر 2017