فلم’ ’تھگ آف ہندوستان‘‘ 7 نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی
عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار میں ادا کریں گے
ممبئی : بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ ٹھک آف ہندوستان‘ کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں وہ پیسوں کے لیے اپنی ماں کو بھی بیچ سکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تمام فلموں سے ان کی سوچ کا اندازہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں دیگر اداکاروں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں جس کی واضح مثال ’ تارے زمین پر‘، ‘تھری ایڈیٹ، ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اور ’دنگل‘ ہے جس میں انہوں نے فلم کے ذریعے معاشرے کے حقائق بیان کیے ہیں جب کہ آج کل وہ ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کا اپنی نئی آںے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ فلم ’دنگل‘ کی کہانی سے بالکل مختلف ہے اور وہ فلم میں بے ایمان شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جس پر کوئی بھروسہ نہیں کرتا جب کہ فلم کے کردار میں پیسوں کے خاطر میں اپنی ماں کو بھی بیچ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ادتیا چوپڑ اکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار میں ادا کریں گے جب کہ فلم 7 نومبر 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018