سریش رائنا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ممبئی ۔18 اپریل : رائل چیلنجرز بنگلور کے سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے رواں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آئی پی ایل میں زیادہ رنز بنانے کا چنائی سپر کنگز کے بلے باز سریش رائنا کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، رائنا نے 4558 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 4619 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 4 شاندار سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp