Reuters: TSMC may build its advanced 3nm foundry in the US instead of Europe

ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا

پچھلے سال ٹی ایس ایم سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 10 سے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے فونکس، ایریزونا میں چپ فیکٹری لگائے گا۔ چپ فیکٹری لگانا کوئی آسان کام نہیں۔ا س میں سالوں لگتے ہیں ۔ اس چپ فیکٹری میں ٹی ایس ایم سی  5 این سی پراسس چپ بنائے گا۔ اب ٹی ایس ایم سی  امریکا میں ہی 3 این ایم پراسس چپ فیکٹری لگائے گا۔ اس فیکٹری کی تیاری پر 23 سے 25 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔اس سے پہلے ٹی ایس ایم سی چپ فیکٹریز کے لیے یورپ میں مقامات دیکھ رہا تھا لیکن تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمپنی  فونکس،ا یریزونا میں فیکٹریاں لگائے گی۔اس سارے عمل میں دس سے پندرہ سال لگیں گے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 16 مئی 2021

Share On Whatsapp