Apple unveils new iPad Air with A14 Bionic chipset, refreshes entry-level iPad too

ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا

آج ایپل نے اپنے نئے ٹیبلٹس پیش کیے ہیں، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

آئی پیڈ ائیر(iPad Air)
ایپل نے اسے نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے جو آئی پیڈ پرو لائن سے متاثر لگتا ہے۔اس کی سکرین بیزل کافی چھوٹی ہیں۔اس میں لائنٹنگ کی بجائے یو ایس بی – سی پورٹ شامل کی گئی ہے۔اس کے باکس میں 20 واٹ کا چارجر بھی ہے۔
اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.9 انچ لیکوئیڈ ریٹینا ہے، جس کی ریزولوشن 2360x1640 پکسل ہے۔اس میں ٹچ آئی ڈی کو  ٹاپ پر لگے پاور بٹن میں مربوط کیا گیا ہے۔

نئے آئی پیڈ ائیر میں ایپل کا نیا اے 14 بائیونک(A14 Bionic) چپ سیٹ ہے۔امید ہے کہ یہ آنے  والے آئی فون 12 لائن اپ میں بھی ہوگا۔ اے 14 کو 5 این ایم  پروسس پر بنایا گیا ہے۔5 این ایم پروسس پر بنا یہ  انڈسٹری کا پہلا چپ سیٹ ہے۔اس میں 6 کور سی پی یو ہے جس میں دو ہائی پروفارمنس کورز اور چار ہائی ایفی شنسی کورز ہیں۔ پرفارمنس کے لحاظ سے یہ پچھلے آئی پیڈ ائیر سے 40 فیصد بہتر ہے۔اس کا جی پی یو 30 فیصد تیز رفتار ہے۔

اس کے رئیر پر وہی کیمرہ ہے جو آئی پیڈ پرو ماڈلز میں ہوتا ہے۔ ایک کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے جو 60fps  پر 4Kویڈیو ریکارڈنگ،240fps سلوموشن اور بہتر ویڈیو سٹیبلایشن کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 7 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
اس ٹیبلٹ میں وائی فائی 6، ڈوئل بورڈ سپیکر کے ساتھ ساتھ ایپل پنسل کی سپورٹ ہے۔نئے آئی پیڈ ائیر میں آئی پیڈ او ایس 14 انسٹال ہے۔
یہ اگلے ماہ سلور، سپیس گرے، روز گولڈ، گرین اور سکائی بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کے وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ وائی فائی اور سیلولر ماڈل کی قیمت 729 ڈالر سے شروع ہو گی۔ اس کے 256 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 749 ڈالر اور 879 ڈالر بھی ہوگی۔

آئی پیڈ(iPad)
ایپل نے آٹھویں نسل کا آئی پیڈ(2020) بھی پیش کیا ہے۔اس میں اے 12 بائیونک چپ سیٹ ہے، جس میں 6 کور سی پی یو اور 4 کور جی پی یو ہے۔

اس کے سوا یہ ٹیبلٹ بالکل اپنے پیش رو کی طرح ہے۔ اس میں بڑی بیزل کے ساتھ 10.2 انچ ڈسپلے ہے۔ اس کی قیمت بھی وہی یعنی وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 329 ڈالر اور وائی فائی پلس سیلولر ماڈل کی قیمت 459 ڈالر ہے۔یہ قیمت اس کے 32 جی بی بی ماڈل کی ہے۔ ایپل نے اسے 128 جی بی ماڈل میں بھی پیش کیا ہے، جس کی قیمت 429 ڈالر اور559 ڈالر ہے۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کاآغاز جمعے سے ہوگا۔ اسے سلور، سپیس گرے اور گولڈ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 ستمبر 2020

Share On Whatsapp