سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
سام سنگ نے گلیکسی اے 42 فائیو جی (Galaxy A42 5G) پیش کر کے اپنے فائیو جی پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کرلیا ہے۔کمپنی نے ایک اعلان میں اس فون کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سام سنگ نے اس سمارٹ فون کی بہت کم تفصیلات شیئر کی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بعد میں لانچ کے قریب اس کی تمام تفصیلات شیئر کریں گے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.6 انچ سپر ایمولیڈ ہے۔اس سے پہلے اے 41 میں سام سنگ نے 1080p ڈسپلے پیش کیا تھا۔ اس فون کے ڈسپلے میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ ٹاپ پر واٹر ڈراپ نوچ ہوگی، جس میں فون کا سیلفی کیمرہ ہوگا۔
فون کی بیک پر چار کیمرے ہونگے جو اے 41 سے بہتر ہونگے۔ ان کیمروں کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئی۔ تصویروں میں جو کیمرہ سب سے نیچے نظر آ رہا ہے، وہ ڈیپتھ سنسر ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ فون فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے سام سنگ کا سب سے سستا فون ہوگا۔ اس سے پہلے سام سنگ کا سب سے سستا فون اے 51 فائیو جی ہے۔اس فون کی دیگرتفصیلات اس سال کے آخر میں اس کے لانچ سے کچھ پہلے سامنے آئیں گی۔
سام سنگ نے اے 40 اور اے 41 مارچ میں پیش کیے تھے۔ اب لگتا ہے کہ سام سنگ اے 42کو ایک سال سے پہلے ہی پیش کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 ستمبر 2020