سلمان خان اور پریانکا 10سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی پروڈیوس کردہ فلم’ ’بھارت‘‘ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی
ممبئی : بھارتی فلم اسٹار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’بھارت ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے،دونوں فلمی ستارے 10سال بعدکسی بھی فلم میں پہلی بارساتھ کام کریں گے۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق قیاس آرائیاں تھی کہ فلم میں کسی نئے چہرے کو کاسٹ کیا جائے گا لیکن پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔اس سے قبل پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی ایسی فلم سائن کریں گے جس میں اٴْن کا پرفیکٹ رول ہوگا۔واضح رہے کہ پریانکا دوسال کے طویل عرصے سے بالی ووڈ فلموں سے دور ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فلم ’بھارت ‘ شکل میں اٴْن کی بالی ووڈ میں واپسی ہوجائے گی۔ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی فلم بھارت اس وقت بالی ووڈ میں موضوع بحث ہے اور اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔’بھارت‘جنوبی کوریا کی فلمAn Ode To My Fatherکا آفیشل ریمیک ہے، جس کی کہانی ایک ایسے شخص سے متعلق ہے جو کوریائی جنگ کے دوران اپنے خاندان سے الگ ہوجاتا ہیاور کس طرح وہ دوبارہ اپنے خاندان سے ملتا ہے۔سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی پروڈیوس کردہ فلم ’بھارت‘ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018