جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ کی ریلیز پانچویں بار تاخیر کا شکار

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ کی ریلیز پانچویں بار تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب یہ فلم 25 مئی کو ریلیزکی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک شرما کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پانچویں بار تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ چند روز قبل یہ فلم 4 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن ایک بار پھر فلم کی ریلزی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم 25 مئی کو ریلیزکی جائے گی۔ فلم میں اداکار جان ابراھام، ڈیانا پنٹے، بومن ایرانی اور دیگر شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp