کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حا صل کر نیوالے پہلوان کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

گوجرانوالہ۔18 اپریل : کامن ویلتھ گیمزمیں 86کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں گولڈ میڈل حا صل کر نیوالے گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ کا گھر پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا،ساتھی پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کرخو شی کا اظہار کیا،تفصیل کے مطابق آسٹریلیا میں ہونیوالی کامن ویلتھ گیمزمیں 86 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں نائیجیریا کے میلون بیبوکو شکست دیکر گولڈ میڈل حا صل کر نیوالے انعام بٹ پہلوان کا اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور انہیں بگھی پر بٹھا کر لایا گیا، اس مو قع پر پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گھو ڑوں کا ڈانس بھی کروایا گیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انعام پہلوان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس پر سپورٹس بورڈ نے ان کی بھرپور معاونت کی تھی ،آسٹریلیا میں ہو نیوالی کامن ویلتھ گیمز میں کا میا بی کے حوالے سے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی کا میا بی پاکستا نی قوم، ان کے والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp