شہباز شریف سے ایم این اے شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم کی ملاقات

, ایم این اے شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم کا وزیر اعلی کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد

لاہور : پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی -ملاقات میں سیاسی صورتحال ، دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور شیخ وقاص اکرم نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا - انہوںنے کہا کہ شہباز شریف ویژنری لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پنجاب نے ترقی کا سنگ میل عبور کیا - ترقی کا یہ سفر اب پورے پاکستان پر محیط ہو گا - اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp