Actress Arifa Siddiqui Likely To Return To Showbiz After Years Of Break

گلوکار تعبیر علی سے شادی کے بعد برسوں سے منظر عام سے غائب اداکارہ عارفہ صدیقی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی

لاہور : ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوکارہ بھرپور انداز سے میوزک انڈسٹری میں انٹری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ تیاری بھی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکاری اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی تھی، جن کے کہنے پر عارفہ صدیقی نے کئی سال بعد گلوکاری شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ اسکا عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp