مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت 21 سال بعد فلم ’’کلنک‘‘ میںاکھٹے دکھائی دیں گے

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت 21سال بعد فلم ’’کلنک‘‘ میں ایک بار پھر اکھٹے دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نے ٹویٹر پر ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں اداکار ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔ فلم کی پیشکش کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کی ہے۔ اداکار سنجے دت فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ اور ’’پانی پت‘‘ جبکہ مادھوری ڈکشٹ مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ میں دکھائی دیں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp