سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’’کلنک‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’’کلنک‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا نام ’’شدت ‘‘ نہیں ہے اور اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ 1997ء میں فلم ’’ماہانتا‘‘ کے بعد فلم’’کلنک‘‘ میں 21 سال بعد اکھٹے دکھائی دیں گے۔ فلم کی عکسبندی اپریل کے وسط میںشروع کی جائے گی جبکہ فلم کی حتمی کاسٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں جوآئندہ سال 19اپریل کو ریلیزکی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں اداکارہ سری دیوی کو کاسٹ کیا گیا لیکن ان کی موت کے باعث فلمسازوں نے اسی کردار کے لئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے رابطہ کیا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018