قصور میں عدلیہ کے خلاف ریلی ، مسلم لیگ ن کے اہم رکن اسمبلی گرفتار
قصور : :قصور میں عدلیہ کے خلاف ریلی میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وسیم اختر شیخ گرفتار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں لیگی رہنما اور کارکنان نواز شریف کی محبت میں اخلاقیات بھی بھول گئے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے بعد مقامی قیادت بھی عدلیہ کی مخالفت میں حدود قیود پھلانگنے لگے۔قصور میں تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے خلاف اراکین اسمبلی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔شیخ وسیم اختر اور نعیم صفدر عدلیہ مخالف مظاہرے میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ لیگی اراکین اسمبلی کی موجودگی میں مظاہرین عدلیہ مخالف مظاہرے میں اول فول بکتے رہے۔مظاہرے میں ججز اور عدلیہ کے خلاف ایسی نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کو نشر بھی نہیں کیا جا سکتاتھا۔جس کے بعد لیگی قیادت کو کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قصور میں عدلیہ کے خلاف ریلی میں نازیبا زبان استعمال کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وسیم اختر شیخ گرفتار کر لیا گیا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018