گیس سٹیشن کی نوزل سے سگریٹ جلانے کی کوشش کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا
بسمارک۔ شمالی ڈکوٹا کی پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نےایک شخص کو منشیات رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔ اس شخص کو سب سے پہلے گیس پمپ کی نوزل سے سگریٹ جلانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا۔
بسمارک ٹریبون نے بتایا کہ 29 سالہ سکائیلر وائٹ بل کا تعلق کینن با ل سے ہے۔ اسے پولیس نے گیس سٹیشن کی نوزل سے سگریٹ سلگانے کی کوشش کرتے دیکھا ۔ پولیس نےا سے روکنے کی کوشش کی تو وہ لڑنے مرنے پر اتر آیا۔ پولیس نے اسے نیچے گرا دیا، لیکن وہ پھر بھی مزاحمت کرتا رہا۔ اس کے ہاتھ بندھنے کے باوجود وہ ٹانگیں چلاتا رہا۔ پولیس نے جب اس کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے methamphetamine کے بہت سے چھوٹے بیگ ملے۔ اسے گرفتاری میں مزاحمت اور منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اکتوبر 2017