ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے مجموعی طور پر 9 ارب 23 کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ : وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9 ارب 23 کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48 ارب70کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ای پی آئی پروگرام کے لئے 6 ارب 56کروڑ 50لاکھ، این آئی ایچ میں پراسیسنگ لیبارٹری کے لئے 7 کروڑ 38 لاکھ، چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 6 کروڑ 80 لاکھ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے ایک ارب 95 کروڑ، کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ کے لئے 77لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 اپریل 2018

Share On Whatsapp