This Alarm Can Help Babies To Sleep

بچوں کو اٹھانے کے بجائے سلانے والی الارم کلاک تیار کر لی گئ

سان فرانسسكو : :امریکی کمپنی نے بچوں کو اٹھانے کے بجائے سلانے والی الارم کلاک تیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی نے بچوں کو اٹھانے کے بجائے سلانے والی الارم کلاک تیار کر لی اس کلاک کو میلا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ رات کی دھیمی روشنی ’نائٹ لائٹ‘ بھی خارج کرتا ہے جو بچوں کو سلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ اس سے دھیمے سروں کی موسیقی خارج ہوتی رہتی ہے جس میں بارش کی آواز اور سمندری موجوں کی پرکیف موسیقی شامل ہے جو کسی لوری کی طرح بچوں کو سلانے میں مدد دیتی ہے۔
یہ آوازیں ڈیلٹا ویوز کے ذریعے دماغ کو سکون دیتی ہیں اور بچے نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔صبح بیداری کے وقت سے نصف گھنٹے پہلے گھڑی سے دھیمی موسیقی بجنا شروع ہوجاتی ہے اور اس سے پہلے پیلی، پھر سبز اور آخر میں بھرپور روشنی خارج ہوتی ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم نے کک اسٹارٹر ویب سائٹ پر 20 ہزار ڈالر رقم جمع کرنے کی کوشش کی تھی اور اب تک وہ 32 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp