فاٹامیں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع،
9لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے دئیے جائینگے
پشاور ۔ : فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز ہوگیاہے۔ انسداد پولیو مہم ایجنسی سرجنز، کمشنرز اور سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں جاری ہے۔ تین روزہ پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ 11 ہزار 8 سو 94 بچوںکو قطرے دیئے جائیں گے ۔ای او سی فاٹا محمدزبیر کے مطابق فاٹا میں20 ماہ سے کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے پولیومہم کے لئے 4 ہزار 1 سو 81 ٹیمیں تشکیل دیدی ہے جن میں 2 سو 77 فکسڈاور 109 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے ٹیموں کوہدایات جاری کی کہ دوران سفر اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے پر توجہ مرکوز کریں ۔
تاریخ اشاعت : پیر 9 اپریل 2018