دنیا کے سب سے مضبوط شخص نے ٹی وی شو میں فرائی پین کو ہاتھوں سے موڑ دیا
دنیا کے سب سے مضبوط آدمی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ ٹی وی شو میں فرائی پین کو دو میان سے موڑ کر دکھایا ۔
ایڈی ہال کو بیسٹ (Beast) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔انہوں نے ٹی وی شو میں میز بانوں کے چیلنج دینے پر فرائی پین کو درمیان سے موڑ کر تہہ کر دیا۔
40سالہ ایڈی نے فرائی پین کواپنی ٹانگ پر رکھا اور دونوں ہاتھوں سے درمیان سے موڑنا شروع کر دیا۔اس کے بعد پروگرام کے میز بان نے ایڈی کو ایک اور چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے اٹھا کر دکھائے۔ اس پر ایڈی نے میزبان ، ڈین واکر، کو اٹھا کر بھی دکھا دیا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اکتوبر 2017