نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ : وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کورنگی ٹائون کراچی میں سنگل مین بیرک کی تعمیر کے لئے 68 لاکھ‘ خیبر ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 13 لاکھ‘ پسنی سٹیشن میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 اپریل 2018

Share On Whatsapp