مفرور ملزم کا پولیس کو انوکھا چیلنج۔ اگر فیس بک پوسٹ 1000 بار شیئر ہوئی تو وہ گرفتاری دے گا
معاشرے پر سوشل میڈیا کا کتنا اثر ہوگیا ہے، اس کا اندازہ یہ خبر پڑھ کر ہوجاتا ہے۔ایک مفرور ملزم نے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ اگر پولیس کی اگلی پوسٹ 1000 بار شیئر ہوگئی تو وہ گرفتاری دے گا۔ پولیس نے ملزم کا چیلنج قبول کر لیا۔
پولیس نے 21 سالہ مائیکل زیڈل کو ڈھونڈنے کی اپیل کی تو اس نے پولیس کو میسج کیا کہ اگر اُن کی اگلی پوسٹ 1000 بار شیئر ہوئی تو وہ خود کو پولیس کے حوالے کر دے گا۔
ڈیٹرائٹ میں ریڈفورڈ ٹاؤن شپ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مائیکل کے میسج کے بعدبڑے آرام سے چیلنج پورا کردیا۔ ان کی پوسٹ 4 ہزار بار سے زیادہ شیئر ہوئی۔
مائیکل ، جس نے فیس بک پر شیمپین ٹورینو کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے، نے چیلنج پورا کرنے پر اپنا وعدہ پورا کرنے ہوئے نہ صرف گرفتاری دے دی بلکہ پولیس کو مٹھائی بھی کھلائی۔ اسے معمولی نوعیت کے جرم پر گرفتار کیا گیا ہے، جس پر اسے جیل میں 39 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اکتوبر 2017