ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ویمنز سنگلز، ایلیسی مارٹنز اور شوائی ژینگ کا فاتحانہ آغاز

ہوبارٹ۔ : بیلجیئم کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلیسی مارٹنز اور چین کی 4سیڈ شوائی ژینگ ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ منگل کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی کرسٹینا مک ہالے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں چینی فورتھ سیڈڈ شوائی ژینگ نے بھی پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ انہوں نے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی کرسٹن فلپکنز کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے مات دے دی۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp