فیروز خان کی ڈرامہ سیریل’’عشقیہ‘‘ سے چھوٹی سکرین پر واپسی

اسلام آباد : اداکار فیروز خان نے ڈرامہ سیریل’’عشقیہ‘‘ سے چھوٹی سکرین پر واپسی اختیار کر لی۔ ڈرامہ سیریل’’چیخ ‘‘ کے ہدایت کار بدر محمود کے ڈرامہ سیریل’’عشقیہ‘‘ سے فیروز خان نے چھوٹی سکرین پر واپسی اختیار کر لی، فیروز خان ڈرامہ سیریل’’دل کیا کرے اور رومیو وڈز ہیر ‘‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے، ڈرامہ عشقیہ میں فیروز رمشا خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ دکھائی دیں گے، ڈرامہ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp