چین میں پراسرار بیماری وائرس کی نئی قسم ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں نمونیا کی وباء کا تعلق نئی قسم کے وائرس سے ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکام نے جو طبی معائنے کیے ہیں وہ سارس یا سیوئر اکیوٹ ریسپائریٹری سینڈروم، مًرس یا مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم، پرندوں کے ذریعے پھیلنے والا زکام یا دیگر معلوم امراض کی نفی کرتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے نشاندہی کی کہ مریضوں میں پائی جانے والی علامات بتاتی ہیں کہ یہ بیماری ایک نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہے تاہم مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 جنوری 2020

Share On Whatsapp