روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں تقریباً 2 روپے تک کی کمی

پاکستانی کرنسی کی قدر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، امریکی کرنسی کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی

لاہور : روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں تقریباً 2 روپے تک کی کمی، پاکستانی کرنسی کی قدر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، امریکی کرنسی کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، وہیں سعودی ریال کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران پاکستانی روپےکے مقابلے سعودی ریال کی قیمت میں 2 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ سعودی ریال جون 2019 میں 43 روپے کی سطح کو چھو رہا تھا، جو اب 41 روپے سے کم کی سطح پر آگیا ہے۔ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.98روپے سے بڑھ کر155روپے اورقیمت فروخت155.08روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے ہوگئی ۔
دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی170روپے سے بڑھ کر170.50روپے اورقیمت فروخت171.50روپے سے بڑھ کر172روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید70پیسے کے اضافے سی202روپے سے بڑھ کر202.30روپے اورقیمت فروخت203.30روپے سے بڑھ کر204روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.95روپے سے گھٹ کر40.90روپے اورقیمت فروخت 41.20روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.15روپے سے بڑھ کر42.20روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے برقرار رہی۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp