Qatar T10 League, Salman Butt Reminiscent Of Javed Miandad
Former Pakistani Skipper Hits His Ball In The Last Ball And Gives His Team The Falcons Hunters Victory.

قطر ٹی10لیگ ،سلمان بٹ نے جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی

سابق پاکستانی کپتان نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم فیلکنز ہنٹرز کو کامیابی دلا دی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
دوحا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اپنی ٹیم کے لیے جاوید میانداد بن گئے۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوران سلمان بٹ نے اپنی ٹیم کے لیے وہی کارنامہ انجام دیا جو جاوید میانداد نے پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف شارجہ میں انجام دیا تھا۔ٹی 10 لیگ کے دوران سلمان بٹ کی ٹیم فیلکنز ہنٹرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے۔
پاکستانی کرکٹر نے ہیٹ سٹورمرز کے باﺅلر کی شاٹ پچ گیند کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے باﺅنڈری کے باہر پھینک دیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔چھکا لگانے کے بعد سلمان بٹ نے جشن مناتے ہوئے اپنا بیٹ بھی زمین پر پھینک دیا تھا جب کہ باونڈری کے باہر ان کی ٹیم کے کھلاڑی نے گیند کو شاندار انداز میں کیچ کرکے جشن منایا۔واضح رہے کہ اپریل 1986 ءمیں جاوید میانداد نے شارجہ میں آسٹرو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف چیتن شرما کی آخری گیند پر چھکا لگا کر تاریخی فتح سے ہمکنار کیا تھا۔یاد رہے کہ سلمان بٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کا بھی حصہ ہیں۔                                                                                                

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp