مس سائوتھ افریقہ نے مس یونیورس 2019کا تاج پہن لیا

اٹلانٹا : مس سائوتھ افریقہ نے مس یونیورس 2019کا تاج پہن لیا،جنوبی افریقہ کی 26 سالہ حسینہ زوزیبینی ٹُنزی نے تین فائنلسٹ مس پیورٹو ریکو اور مس میکسیکو سے سبقت لی جبکہ مقابلے کے آکری مرحلے میں ان کی خواتین کی خودمختاری بارے تقریر کو سب نے بے حد سراہا کیا۔مس یونیورس کا مقابلہ حسن کی میزبانی امریکی ٹی وی اداکار و میزبان سٹیو ہاروے نے کی جبکہ مقابلہ اٹلانٹا کے ٹیلر پیری سٹوڈیوز میں منعقد ہوا۔68 ویں مس یونیورس مقابلے میں کل 90 حسینائیں شامل تھیں ۔زوزیبینی ٹُنزی کو مس یونیورس کا تاج فلپائن کی کیٹریونا نے پہنایا جو گزشتہ سال اس مقابلے کی فاتح تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp