21 سالہ امریکی ریپر جوئس ورلڈ انتقال کر گئے

نیویارک : سٹریمنگ پلیٹ فارم پر تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے نوجوان امریکی ریپر جوئس ورلڈ انتقال کر گئے۔ان کی عمر 21 برس تھی ان کی موت کی وجہ جاننے کے لئے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔کک کائونٹی میڈیکل ایگزیمنر آفس کے ترجمان کے مطابق جوئس ورلڈ جن کا اصل نام کیرڈ ہیگن تھا کا انتقال اتوار کو علی الصبح ایمرجنسی میں ہوا ان کو شکاگو مڈ وے ائر پورٹ سے بیمار حالت میں لایا گیا جہاں وہ ایک نجی طیارے کے ذریعے پہنچے تھے۔جوئس کا گزشتہ سال ریلیز ہونے والا سنگل’’لوسیڈ ڈریمز ‘‘ بل بورڈ 100 چارٹ پر نمبر دو پر اور رواں سال ان کے گانوں کا پہلا البم’’ڈیتھ ریس فار لو ‘‘بلبورڈ 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر رہا۔ان کو نیند آور دوائی زینکس کے استعمال کی عادت تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp