امریکہ نے ایران پرعراق کاحکومت تشکیل دینے کے معاملے میں مداخلت کاالزام عائد کردیا

واشنگٹن : امریکہ نے گزشتہ روزایران پرعراق کاحکومت تشکیل دینے کے معاملے میں مداخلت کاالزام عائدکیاہے اوراسے خودمختاری کی ایک ’’بڑی خلاف ورزی ‘‘قراردیاہے ۔مشرق وسطیٰ کیلئے اعلیٰ امریکی سفارتکارڈیوڈشینکرنے کہاکہ ہم پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں مداخلت نہ کریں اوراس کے آئین کومتاثرنہ کریں۔اعلیٰ ایرانی کمانڈرقاسم سلیمانی کی بغدادمیں موجودگی کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے شینکرنے کہاکہ یہ ایک خلاف دستوربات ہے اوراس سے انتہائی مسئلے پیداہوسکتے ہیں ،یہ عراقی خودمختاری کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp