وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو ایک اور عہدے دے نواز دیا

شہزاد اکبر کی ازسر نو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیے گئے

اسلام آباد : وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو ایک اور عہدے دے نواز دیا، شہزاد اکبر کی ازسر نو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبرکی ازسرنو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ شہزاد اکبروزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب اورامور داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی احتساب اورامورداخلہ شہزاد اکبرکا عہدہ وزیرمملکت کےمساوی ہوگا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کہا کہ اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دوں گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز اوربیوروکریسی کے افسران نے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے ترقی پانے افسران کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افسران کو ترقی میرٹ اور کارکردگی کو مدنظر رکھ کردی۔ ملک کی تعمیروترقی کیلئے سیاسی لیڈرشپ کا کام ویژن دینا ہے۔بیوروکریسی کا کام اس ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp