تھرپروڈکشن کی جانب سے خرم بھٹی اور گلاب کی پذیرائی،سندھی اجرک پہنائی گئیں

کھڈیاں خاص : معروف ریلیزنگ کمپنی تھر پروڈکشن کی جانب سے بھٹی سٹوڈیو کے روح رواں خرم بھٹی اور گلوکارہ گلاب کی پذیرائی،ثقافتی اجرک پہنائی گئی،تفصیلات کے مطابق میوزک انڈسٹری میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر اور میوزک میں اپنا نام بنانے پر تھر پروڈکشن نے ریکارڈسٹ و میوزک پروڈیوسر خرم بھٹی اور معروف فوک گلوکارہ گلاب کو اپنے حیدرآباد دفتر میں بلا کر توقیر بخشی اور انہیں سندھی اجرک پنائی گئیں اس موقع پر تھر پروڈکشن کے ایگزیکٹو سید حسن علی شاہ اور ہیش سٹیریو کے روح رواں فہد شاہ بھی موجود تھے۔خرم بھٹی اور گلوکارہ گلاب نے اتنی عزت افزائی پر تھر پروڈکشن کا شکریہ اداکیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp