سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ آرچری ورکشاپ پرسوں ہوگی

اسلام آباد : سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ آرچری ورکشاپ پرسوں ہفتہ کو کراچی میں ہوگی۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور شہزاد خان نے بتایاکہ ورکشاپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ورکشاپ میں سپورٹس ٹیچرز اور سکول ٹیچرز حصہ لے رہے ہیں اور ورکشاپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے سپورٹس ٹیچرز اور سکول ٹیچرز (آج) جمعہ تک اپنے ناموں کا اندراج کراچی ایسٹ ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شرق صدیقی کے پاس کروا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp