باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا

مانچسٹر : ورلڈ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے۔عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔چمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp