پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکرائبل چیمپین شپ جیت لی

اسلام آباد ۔ : پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکرائبل چیمپین شپ جیت لی۔ پاکستان کے سید عماد علی سب سے کم عمر جونیئر ورلڈ چیمپئن بن گئے۔ سیّد عماد علی چیمپئن شپ کے تینوں روز پہلی پوزیشن پر رہے۔ سیّد عماد علی نے چیمپئن شپ میں 20 میں سے 17 میچزمیں کامیابی حاصل کی ۔پاکستان نے انڈر 18، انڈر14، انڈر 12 اور انڈر 10 ٹائٹلز بھی جیتے۔ طحہ مرزا انڈر 18 اور صائم وقار انڈر 14 کے چیمپئن قرار، مونس خان انڈر 12 اور مصباح الرحمان نے انڈر 10 کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp