چین نے آبنائے تائیوان میں پہلا طیارہ بردار بحری جہاز روانہ کردیا

بیجنگ : چین نے تصدیق کی ہے کہ اس نے معمول کی تربیت کیلئے آبنائے تائیوان میں اپنا پہلا طیارہ برداربحری جہاز روانہ کردیاہے۔ دوسری جانب چین کے اس اقدام کو تائیوان نے اپنے خلاف دھمکی آمیز قرار دیا ہے تاہم چینی بحریہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں اس تاثرکی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چین کے اقدام کا مقصد کوئی خاص ہدف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی فیصلے کا دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp