پاکستان فلم انڈسٹری فل عروج کی راہ پر گامزن ہے،باؤ اصغر علی

سنیئر فنکاروں کے ساتھ نیو ٹیلنٹ بھی فنی جوہر دیکھانے میں سرگرم ہیں،گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج حاصل کر رہی ہے پاکستان شوبز انڈسٹری میں سنیئر فنکاروں کے ساتھ نیو ٹیلنٹ بھی فنی جوہر دیکھانے میں سرگرم ہیں بہت جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر،رائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ تبدیلی لازم ہے کہیں اور ہونہ ہو شوبز انڈسٹری میں تبدیلی شروع ہو چکی ہے ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے پوریا دنیا میں دھوم مچائی پھر فلم انڈسٹری کچھ زوال کے دور سے بھی گزری مگر اب ایک بار پھرپاکستان فلم انڈسٹری فل عروج کی راہ پر گامزن ہے،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پوری دنیا میں پاکستان شوبز انڈسٹری کا راج ہو گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp