All Pakistani Players Separate From T10 League: Senator Faisal Javed
T10 Private League, Owners Are Indian Businessmen, Nation Stands With Kashmiris, Players Should Respect Public Sentiment: PTI

تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں:سینیٹر فیصل جاوید

ٹی 10پرائیویٹ لیگ ، مالکان بھارتی بزنس مین ہیں، قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کھلاڑی بھی عوامی جذبات کااحترام کریں:رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ”ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کے مالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی سٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سے الگ ہوجاناچاہئے۔
سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے“۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ” ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں“۔
                   


  

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp