Nassim Shah's Bowling Action Will Make Him A Traitor: Tanveer Ahmed
Naseem Shah Bowled During Practice Match Against Australia A: Former Pacer

نسیم شاہ کا باﺅلنگ ایکشن انہیں انجریز کا شکار کردےگا: تنویر احمد

آسٹریلیا اے کےخلاف پریکٹس میچ کے دوران نسیم شاہ نے متاثر کن بالنگ کی: سابق پیسر

لاہور : سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اچھے باﺅلر ہیں مگر ان کا باﺅلنگ سٹائل مستقبل میں ان کےلئے انجریز کا باعث بن سکتا ہے۔یوٹیوب پر جاری ایک تازہ ترین ویڈیو میں سابق فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ابھی نوجوان ہیں اور اگر وہ کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں لمبے عرصے تک کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی ٹانگوں کو مزید صحتمند بنانا ہوگا کیونکہ فاسٹ باﺅلر کی ساری کارکردگی کا انحصار اس کی ٹانگوں اور کمر کی مضبوطی پر ہوتا ہے۔
تنویر احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے نسیم شاہ کو پہلی بار ایکشن میں دیکھا اور انہیں تیز رفتار باﺅلنگ کرتے دیکھ کر خیال آیا کہ اگر انہیں لمبے فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنی ہے تو انجریز کا سامنا بھی کرنا پڑےگا کیونکہ وہ جب باﺅلنگ کراتے ہیں تو انکی لمبی ٹانگیں قینچی کی پوزیشن میں آجاتی ہیں جس سے باﺅلر کی کمر اور ٹانگوں پر بوجھ پڑتا ہے اگر انکی ٹانگیں بےحد مضبوط ہیں تو وہ لمبے عرصے تک اس کھیل میں اپنی جگہ بنائے رکھ سکتے ہیں بصورت دیگر ان کےلئے کرکٹ میدان میں زیادہ عرصہ چلنا دشوار ہوگا۔
سابق فاسٹ باﺅلر نے لگے ہاتھوں مشورہ دیا کہ نسیم شاہ کے کوچ اور دیگر بالرز نسیم شاہ کو بتائیں کہ اس انداز میں باﺅلنگ کرانے سے باﺅلر منہ کے بل گر سکتا ہے اور اس باﺅلنگ سٹائل سے پورا جسم کس طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ زیادہ عرصے تک اس انداز میں گیند بازی کرنے سے باﺅلر کو کمر اور ٹانگوں سمیت کئی طرح کی انجریز کا خدشہ رہتا ہے۔ تنویر احمد نے پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے 3 روزہ پریکٹس میچ میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔
انہوں نے فاسٹ باﺅلر عمران خان سینئر کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی تاہم آسٹریلیا جیسی ٹیم پر قابو پانے کےلئے پاکستان کو بہت زیادہ محنت کرنی ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp