Mikey Arthur Is Ready To Return To Pakistan Again
Former Head Coach Pakistan Will Come To Pakistan During The Sri Lanka Test Series

مکی آرتھرایک بار پھر پاکستان واپسی کے لیے تیار

سابق ہیڈ کوچ پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے دوران بطورکنسلنٹنٹ پاکستان آئینگے

لاہور : قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پہلا ٹیسٹ11دسمبر سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان سپر لیگ5میں بھی کوچنگ اسائنمنٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔4سال کراچی کنگز کی کوچنگ کرنےوالے مکی آرتھر کو فرنچائز نے تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ ڈین جونز کو ملے گی جو پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔                                                                                                 

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp