لاہور ہائیکورٹ : کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور۔12 نومبر : لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سات یوم میں عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی۔کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شائیگان اعجازچدھڑ نے دلائل دئیے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کاسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا، شرجیل خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔
استدعا ہے کہ عدالت شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ وزارت داخلہ کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس انکوائری زیرالتواء ہے۔ شرجیل خان کا نام ایف آئی اے کے کہنے پرای سی ایل میں ڈالا گیا۔جس پر عدالت نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 12 نومبر 2019

Share On Whatsapp