امریکا کاچھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے،امریکی حکام

کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ کیلیفورنیا میں سنگل انجن طیارہ ایس آر 22 گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp