آسٹریلیا ،جنگلات میں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک

کینبرا : آسٹریلوی جنگلاتی علاقے میں لگی شدید آگ سے جھلس کر کم از کم 2 افراد ہلاک اور تین سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اب تک یہ پھیلتی ہوئی آگ ڈیڑھ سو مکانوں کو خاکستر کر چکی ہے۔ آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کم از کم ستر مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے حکام نے پندرہ سو فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔ فائر سروس کمشنر نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ریسکیو ورکرز ممکنہ ہلاک شدگان کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp