عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی قسم کی بیان بازی نی کی جائے، رہبر کمیٹی سے مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے، نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp