افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں پر حملہ

بھارت نواز افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پاکستانی سفارت کاروں کو پیچھا کر کے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی

کابل : افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں پر حملہ، بھارت نواز افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پاکستانی سفارت کاروں کو پیچھا کر کے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں بھارت نواز افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کے سفارت کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکار کئی روز سے انہیں ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز ان پر حملہ بھی کیا گیا۔
افغان اہلکاروں نے جمعہ کے روز ناصرف پاکستانی سفارت کاروں کا پیچھا کیا بلکہ ان کی گاڑی کو ٹکر مار کر نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں پاکستانی سفارت کار محفوظ رہے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے جس گاڑی سے پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑی کو ٹکر ماری، اس گاڑی پر کوئی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔ اس واقعے میں پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد افغان خفیہ اہلکار فرار ہوگئے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp