چیف جسٹس آف آصف سعید کھوسہ 23 نومبر کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ 23 نومبر کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے۔ جہاں وہ آئی جی پولیس پنجاب آفس کا دورہ کریں گے جبکہ آئی جی پولیس آفس نے چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ دورے کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام چیف جسٹس آف پاکستان کو پنجاب پولیس کے شعبہ انویسٹی گیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp