مولانا فضل الرحمن نے کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ اور دھرنے کے پنڈال میں نماز جمعہ ادا کی

اسلام آباد ۔ : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ اور دھرنے کے پنڈال میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دعا مانگی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ اور دھرنے میں شریک کارکنان کے ساتھ پنڈال میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھی دعا کی گئی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp